Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی اور لیبیا کا میری ٹائم معاہدے پر قائم رہنے کا اعلان

صدر اردوغان نے اعلان کیا کہ انقرہ کورونا ویکیسن کی ایک لاکھ 50 ہزار خوارکیں لیبیا کو فراہم کرے گا۔( فوٹو: اے ایف پی)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ لیبیا اور ترکی 2019 کے متنازع میری ٹائم معاہدے پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مذکورہ معاہدے پر کاربند رہنے کا اعلان لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحامد دبیبہ کے ترکی کے پہلے سرکاری  دورے کے دوران کیا گیا۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے لیبیا کے وزیر اعظم کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’مفاہمت کی یاد داشت جو کہ ہم نے سمندری حدود کے حوالے سے لیبیا کے ساتھ کیا تھا نے دونوں ممالک کے قومی مفادات اور مستقبل کا تحفظ کیا ہے۔‘
’آج ہم اس معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘
اس موقع پر صدر اردوغان نے اعلان کیا کہ انقرہ کورونا ویکیسن کی ایک لاکھ 50 ہزار خوارکیں لیبیا کو فراہم کرے گا۔

شیئر: