Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے 118 ہلاکتیں، ’عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن‘

حالیہ دنوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا سے رواں برس اب تک ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ 54 فیصد رہی۔
نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نجی شعبے نے اب تک 18ہزار 700 ویکسین ڈوزز خود خرید کر لگائیں، ہم ویکسین کی خریداری کےلیے 15 کروڑ ڈالر مختص کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ویکسین کے حصول کےلیے کوشاں ہیں،امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

’یورپ دباہی کے دہانے پر‘

ادھر پیر کو یورپ میں کورونا سے ہونے والی اموات پیر کو دس لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہیں۔ 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیکنیکل لیڈ ماریہ وان کرکوف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت نازک موڑ پر ہیں، کورونا وائرس تیزی سے کے ساتھ پھیل رہا ہے
انہوں نے کہا کہ ’وبا کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے باوجود ہمیں اس صورتحال میں ہونا چاہیے تھا۔‘
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ وسیع پیمانے پر کوششوں کے باوجود کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ خطے اور وبا سے متعلق سنجیدہ قسم کی خبریں سامنے آنے کے باجود برطانیہ نے پیر کو مہینوں بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد برطانیہ میں ریستوران کھولے گئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

برطانوی حکومت نے پبز اور ریستوران جزوی طور پر کھولے ہیں۔
وزیراعظم بورس جانسن نے پابندیوں میں ان نرمیوں کو ’آزادی کی طرف ایک بڑا قدم‘ قرار دیا تھا۔ ’مجھے یقین ہے کہ یہ کاروباری افراد کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگا جن کے کاروبار کافی عرصے سے بند پڑے ہیں۔‘
انڈیا میں بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد انڈیا امریکہ کے بعد دنیا بھر میں دوسرا ملک ہے جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد کئی انڈین ریاستوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے  کے لیے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
بنگلہ دیش نے بھی کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بدھ سے ملکی اور انٹرنیشنل ٹراسپورٹ بند کر دے گا۔
یہ اعلان بھی کیا ہے کہ تمام دفاتر کو آٹھ دنوں کے لیے بند کرے گا۔

شیئر: