Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو درہم کی روٹی، 500 درہم کا جرمانہ 

ہ سستی خریداری کا خمیازہ بھگتنے والے اور بھی لوگ ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی میں ایک گاڑی کے مالک کو دو درہم کی روٹی خریدنے پر 500 درہم کا جرمانہ  دینا پڑ گیا۔ غلط گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق بیکری سے دو درہم کی روٹی خریدنے پر 500 درہم جرمانے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو پتہ چلا کہ سستی خریداری کا خمیازہ بھگتنے والے اور بھی لوگ ہیں۔ 
صارفین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط طریقے سے گاڑی پارک کی تھی مگر انہوں نے اس کا جواز یہ دیا کہ بیکری کے اطراف پارکنگ نہیں ملتی اور گاڑی پارک کرکے واپس آنے میں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگتے مگر پولیس اس بات کو نظر انداز نہیں کرتی اور جیسے ہی کسی گاڑی کو غلط طریقے سے پارک دیکھتی ہے تو جرمانہ  کردیتی ہے۔
عمر محمود نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے تین درہم میں کلر خریدنے کے لیے سٹیشنری کی دکان پر گیا گاڑی پارک کی اور چند منٹ میں واپس آگیا، پتہ چلا کہ 500 درہم کا جرمانہ منتظر ہے۔
حسین محمود نے کہا کہ یہاں یہ بڑا مسئلہ ہے کہ سستا سامان فروخت کرنے والی دکانوں کے اطراف پارکنگ نہیں ملتی ۔رات کے وقت مسئلہ اور بڑھ جاتا ہے۔
ابو عاسر نے بتایا کہ ایک مرتبہ 500 درہم کا جرمانہ اس وقت لگا جب دو درہم کی روٹی خریدنے کے لیے ایک بیکری کے سامنے گاڑی پارک کی۔ دوسری بار بیس درہم کی خوراک خریدنے کے لیے ایک ریستوران کے سامنے گاڑی پارک کی تھی تب بھی 500 درہم کا جرمانہ  لگادیا گیا۔

شیئر: