Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔ ( فوٹو سوشل میڈیا)
عرب اتحاد نے سعودی عرب کی جنوبی آبادی پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔  
عرب اتحاد کے ترجمان برائے یمن کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام  بنادیا گیا۔ بارود بردار ڈرون سے جنوبی سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی تھی۔ جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حوثی جنوبی سعودی عرب کی سول تنصیبات اور شہریوں کو منظم طریقے سے جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔ 
ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنوبی سعودی عرب کی آبادی پر مسلسل بارود بردار ڈرونز اور میزائل حملے کررہے ہیں تاہم عرب اتحادی ان کے ہر حملے کو ناکام بنا رہا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ، عرب لیگ اور برادر و دوست ممالک نے حوثیوں کے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔ 
یمنی قیادت کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یہ حملہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ ملک میں قیام امن اور خوراک مسائل سے دوچار شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کی مہم میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

شیئر: