Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس شعبے کی اسامیوں کی سعودائزیشن پر سبسڈی ملے گی

مقامی نوجوان فیکٹریوں میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں کریں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت صنعت و معدنیات نے صنعتی شعبے کی اسامیوں کی سعودائزیشن کے لیے تنخواہوں پر سبسڈی کا مشترکہ پروگرام تیار کرلیا-
سال رواں 2021 کے دوران صنعتی شعبے کی اسامیوں کی سعودائزیشن ہوگی- فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت کااعلی ادارہ اور سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل  سعودائزیشن کے اس پروگرام میں تعاون کریں گے-
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت صنعت و معدنیات نے مشترکہ جمعرات کو مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ فیکٹریوں میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں پرکشش بنانے کے لیے سعودائزیشن پروگرام میں شامل ادارے ترغیبات فراہم کریں گے- فیکٹریوں کی ملازمتوں کو مقامی شہریوں کے لیے مناسب ماحول فراہم کریں گے- اس  سلسلے میں قانون سازی بھی ہوگی-
دونوں وزارتوں کا کہنا ہے کہ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) سبسڈی دے گا جبکہ  فیکٹریوں میں ملازمت کے لیے مطلوب تربیت پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کا اعلی ادارہ فراہم کرے گا-

50 فیصد سبسڈی ہدف کی جانب سے پیش کی جائے گی- (فوٹوعاجل)

وزارت افرادی قوت اور وزارت صنعت نے اس یقین کا اظہار کیا  ہے کہ یہ پروگرام ملازمت کے متلاشی سعودی نوجوانوں کو اپیل کرے گا-  یہ دونکاتی پروگرام ہے- پہلا نکتہ یہ ہے کہ فیکٹریوں میں ملازمتوں کے لیے درکار ٹریننگ مفت مہیا ہوگی- دوسرا نکتہ یہ  ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ترغیبات کے  ساتھ ملازمتیں ملیں گی-
دونوں وزارتوں کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ مقامی نوجوان فیکٹریوں میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں کریں- ان کے  لیے بالواسطہ اور بلاواسطہ آسامیاں پیدا کی جائیں گی-
وزارتوں کا کہنا ہے کہ سعودیوں کو پچاس فیصد تنخواہ فیکٹری دے گی- تین ہزار ریال محنتانہ دیا جائے گا جبکہ 50 فیصد سبسڈی ہدف کی جانب سے پیش کی جائے گی-
وزارتوں نے توجہ دلائی کہ فیکٹریوں میں ملازمت کرنے والی ایسی  خواتین کو جن کی  تنخواہ 8 ہزار ریال سے کم ہوگی ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت دی جائے گی- جبکہ تربیتی پروگرام بھی مفت  کرایا جائے گا-
فیکٹریوں کی ملازمتوں کی سعودائزیشن کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ، وزارت صنعت و معدنیات، پیشہ ورانہ  وتکنیکی تربیت کے اعلی ادارے، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) اور سعودی ایوانہائی صنعت و تجارت کونسل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے- تمام فریقوں نے سولہ سے زیادہ میٹنگیں کرکے معاملات طے کیے اور تفصیلات ترتیب دیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: