Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائنز کے ٹکٹ، پاکستانی ڈرائیور کی شادی، پٹرول کے نرخوں میں اضافے سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

75 برس یا زیادہ عمر کے لوگ اندراج کرائے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران السعودیہ کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تیاریاں، ایئرلائنز کے ٹکٹ کب تک سستے اور کتنے مہنگے سمہت سعودی شہری کی جانب سے پاکستانی ڈرائیور کی نومسلم فلپائنی لڑکی سے شادی اور پٹرول 91 اور 95 کے نرخوں میں اضافہ اہم خبریں رہیں۔
تازہ ترین معاملات سے واقف رہنے کے خواہشمند افراد نے جہاں سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابوں سے متعلق جاننے میں دلچسپی لی وہیں مملکت میں روزے کے دورانیے اور ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے کے وائرس سے محفوظ رہنے کا عرصہ جاننے کے خواہاں بھی رہے۔
بیرون ملک سے گھریلو ملازمین سعودی عرب لانے کا نیا طریقہ کار، کسی عمر کے افراد بغیر وقت لیے ویکسین لگوا سکتے ہیں اور غداری کے جرم میں تین فوجی اہلکاروں کو سزائے موت بھی خبروں کی اس فہرست میں شامل رہی، جنہوں نے دیگر اطلاعات کی نسبت پڑھنے والوں کی زیادہ توجہ حاصل کیے رکھی۔

السعودیہ کی پروازیں 17 مئی سے بحال کرنے کی تیاریاں

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح جاسر کی سربراہی میں سعودیہ ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ ماہ سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی۔ 
ویب نیوز سبق کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے جن میں ایئرلائن کی حدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

17 مئی کو سعودی عرب کے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)

ایئر لائنز کے ٹکٹ کب تک سستے، کتنے مہنگے ہوں گے؟

سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے خاتمے میں 35 دن باقی رہ گئے ہیں' سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مئی میں بین الاقوامی پروازوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں المسافر کلب ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی نے کہا ہے کہ ابھی ٹکٹ سستے ہیں اور پندرہ رمضان تک سستے رہیں گے اور عام نرخوں سے 30 فیصد کم ہیں البتہ رمضان کے دوسرے ہفتے کے بعد ٹکٹوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
عبدالرزاق الزہرانی نے کہا کہ جیسے جیسے بین الاقوامی سفری پابندیاں اٹھنے کا وقت قریب آتا جائے گا اور جتنی تعداد میں سعودی عرب میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بین الاقوامی سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے والے  بڑھتے چلے جائیں گے۔ طلب بڑھے گی تو ٹکٹ کے نرخ بھی بڑھیں گے۔
سستے ٹکٹوں سے متعلق مزید تفصیل کے لیے وزٹ کریں

ٹکٹ کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی شہری نے پاکستانی ڈرائیور کی شادی فلپائنی نومسلم لڑکی سے کرا دی

سعودی عرب میں ریاض ریجن کی معروف کمشنری الخرج کے سعودی باشندے نے اپنے پاکستانی ڈرائیور کی امانت داری اور نیک نیتی سے متاثر ہوکر اس کی شادی نومسلم فلپائنی لڑکی سے کرادی۔ 
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری مزید الھشال نے بتایا کہ اس کے پاکستانی ڈرائیور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک برس قبل اسلام قبول کرنے والی  فلپائن کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ فلپائنی خادمہ ایک سعودی خاندان کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی تھی۔ 
خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

دلہن کے اعزاز میں تقریب میں مقامی خواتین نے شرکت کی (فوٹو: اخبار24)

اپریل کے لیے پٹرول 91 اور 95 کے نرخ پھر بڑھ گئے

سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ماہ اپریل کےلیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مارچ کے مقابلے میں قیمتوں میں پھراضافہ کیا گیا ہے۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ اپریل سے ہوا ہے (فوٹو: سیدتی)

سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابے

پاکستان میں ’ٹرک ہوٹل‘ کا رواج عام ہے جبکہ سعودی عرب میں اس قسم کے ریستوران یا تو ہائی ویزے پر ہیں یا ایسی آبادیوں میں جہاں ہیوی گاڑیوں کے سٹینڈز ہیں یا کچی آبادیوں میں ہیں۔  
ٹرک ہوٹل کی اصطلاح اگرچہ یہاں عام نہیں مگر ہائی ویزے پر سفر کرنے والے پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو اگر اچھی چائے کی طلب ہوتی ہے تو وہ ایسے ہوٹل کو تلاش کرتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ٹرک کھڑے ہوتے ہیں۔  
ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابوں سے متعلق تفصیل یہاں پڑھیں

گرم روٹی کے ساتھ تازہ کباب بہت سوں کو پاکستان کی یاد دلا دیتے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

ویکسین کی پہلی خوراک لینے والا وائرس سے کب تک محفوظ؟

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسین سے متعلق پانچ اہم سوالات کے جواب دیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی خوراک بڑے پیمانے پر دی جائے اور دوسری خوراک کی تاریخیں فی الوقت ملتوی کی جائیں کیونکہ ویکسینوں کی درآمد سے متعلق پوری دنیا مشکل میں ہے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

 


زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دینا چاہتے ہیں (فوٹو: العربیہ)

سعودی عرب میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

عرب و خلیجی ممالک میں امسال روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹے کا ہوگا جبکہ دنیا بھر میں سب سے طویل دورانیہ فن لینڈ میں ہو گا 23 گھنٹے 5 منٹ ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ’فوربس شرق الاوسط‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک کے ایام میں مغربی ممالک میں الجزائر اور تیونس میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 39 منٹ جبکہ آخری ایام میں 15 گھنٹے 50 منٹ پر محیط ہوگا۔
روزے کے دورانیے سے متعلق مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

الجزائرو تیونس میں روزہ 14 سے 15 گھنٹے کا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

بیرون ملک سے گھریلو ملازمین سعودی عرب لانے کے لیے نیا طریقہ کار

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’اگلے مرحلے کے دوران بیرون ملک سے گھریلو عملہ لانے کا نیا طریقہ کار جاری کیا جائے گا، جو افرادی قوت کے ضمن میں ایجنٹوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔‘
العربہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’ان دنوں بیرون ملک سے افرادی قوت لانے کے مشترکہ نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔‘
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’آئندہ وزارت کی جانب سے منظور شدہ ایجنسی کے ساتھ معاہدے کے بعد ہی ملازمت کا ویزا جاری ہو گا۔‘ 
سعودی عرب میں گھریلو ملازمتوں سے متعلق مزید تفصیل یہاں پڑھیں

آجر، اجیر اور ایجنسی یا کمپنی سمیت تینوں کے حقوق و فرائض مقرر کیے گئے ہیں (فوٹو: سبق)

کس عمر کے افراد بغیر وقت لیے ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 75 برس اور اس سے زیادہ عمر کے  لوگ صحتی ایپ سے اندراج کرائے بغیر کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کی تاریخ اور وقت لینا ضروری نہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ 75 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی ویکسین سینٹر پہنچ کر کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لے سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں ویکسین سے متعلق مزید جانیں

تین فوجی اہلکاروں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی (فوٹو: سبق)

غداری کے جرم میں تین فوجی اہلکاروں کو سزائے موت

سعودی وزارت دفاع کے تین فوجی اہلکاروں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک کے ساتھ غداری کا الزام ثابت ہونے پر ان افراد کو ان کی عسکری حیثیت کی بنا پر اور شرعی و قانونی تقاضے کی بنیاد پر سزائے موت دے دی گئی ہے‘۔
خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: