Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں سکول 19 اپریل سے کھولنے کا اعلان

سکول صرف پیر اور جمعرات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے چند اضلاع میں سکول 19 اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز 19 اپریل سے شروع ہو جائیں گی، تاہم ہفتے میں صرف دو دن ہی سکول کھلیں گے۔
وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق صرف پیر اور جمعرات کو ہی سکولوں میں کلاسز  لینے کی اجازت ہوگی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صرف لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، ملتان ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 19 اپریل سے کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع پہلے سے جاری شیڈول پر ہی عمل درآمد کریں گے۔

شیئر: