Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کافی ڈلیوری ایپ کی نئی فنڈنگ میں 10 ملین ڈالر کا اضافہ

کویتی کافی ڈلیوری ایپ کوفی نے نئی فنڈنگ میں 10 ملین ڈالر جمع کیے ہیں جس کا مقصد کویت،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں اپنے آپریشنز بڑھانا جبکہ مصر اور ترکی میں اپنے کاروبار کو پھیلانا ہے۔
یہ فنڈنگ کویتی انویسٹمنٹ ہاؤس الامتیاز انویسٹمنٹ گروپ نے فراہم کی۔ کوفی ایپ کا تصور کویت میں مقیم بانی علی الابراہیم نے 2017 میں کیا تھا جو سلیکن ویلی میں تیار ہوا اور اسے 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔
علی الابراہیم نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ’کوفی ایپ نے ابتدائی دنوں سے ایک  منفرد پیش کش کی حیثیت سے زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جو صاحب ذوق افراد  اور ان کی عادات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے لیے آمدنی کے سلسلے کو بڑھانے اور اسے تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے شراکت داروں نے اسے تسلیم کیا ہے اور نئی منڈیوں میں توسیع کرتے ہوئے موجودہ گاہکوں اور دکانداروں کی خدمت کرنے کی ہماری صلاحیت پر  یقین ہے‘۔
بین الاقوامی کافی چین سٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل کوف کے مشیر بھی ہیں۔
سیگل نے اپریل 2019 میں مبشر ویب سائٹ کو بتایا ’میں کوف ایپ ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے پر خوش ہوں ہے اور مجھے ان کی کامیابی اور ترقی پر فخر ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کویت میں قیام کے دوران میں نے 20 سے زیادہ کافی شاپس کا دورہ کیا اور میں کافی شاپس کی اعلی سطح کی خدمت، جدت طرازی اور اعلی مانگ سے متاثر ہوا جس سے یہ یقینی بنتا ہے کہ کوفی ایپ مارکیٹ بڑھتی رہے گی اور بہت جلد بین الاقوامی مارکیٹ میں پہنچ جائے گی۔

شیئر: