Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارتک آرین ’دوستانہ 2‘ سے آؤٹ: ’ایک اور سشانت؟‘

انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین کارتک آرین کو فلم سے آؤٹ کرنے پر کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں (فوٹو: لکشیا انسٹاگرام)
بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن کی جانب سے انڈسٹری میں ’سیلف میڈ‘ اداکار سمجھے جانے والے کارتک آرین کو مبینہ طور پر ’دوستانہ 2‘ سے نکالے جانے کے بعد اقربا پروری کی بحث نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا بالی وڈ میں فلمی پس منظر نہ رکھنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؟
انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین کارتک آرین کو فلم سے آؤٹ کرنے پر کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سشانت سنگھ راجپوت کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے کو بالی وڈ میں فلمی بیک گراؤنڈ نہ رکھنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے تعبیر کر رہے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’دوستانہ 2 کی میں نئی کاسٹ کو شامل کیا جائے گا۔‘
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ ’یہ بالکل سچ ہے کہ کارتک آرین اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ میں آپ کو وجوہات تو نہیں بتا سکتا لیکن ہاں یہ کوئی اچھا تجربہ نہیں رہا۔ دھرما پروڈکشن کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک اداکار جس نے فلم شوٹ کرالی ہے اسے نکال دیا جائے۔‘
فلم دوستانہ 2 میں کارتک آرین کے مدمقابل اداکارہ جھانوی کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔

انڈیا ویکس اپ کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’کارتک آرین کو بالی وڈ سشانت سنگھ راجپوت کی طرح کیوں سائیڈ لائن کر رہا ہے؟‘

سیجل جائن نامی صارف نے لکھا کہ ’وہ جس طرح ہمیشہ لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں، جس طرح وہ ہر موقع پر شکرگزار ہوتے ہیں۔ میں اس جھوٹی خبر سے متفق نہیں ہوں کہ ان کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے۔‘

ایک اور صارف سارہ نے کارتک آرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ زندگی میں سب سے اہم چیز عزت کمانا ہے اور آپ نے یہ کمائی ہے۔ کام تو آتا جاتا رہتا ہے لیکن عزت چلی جائے تو واپس نہیں آتی۔ آپ کو اپنے آپ پر فخر ہونا چاہیے آپ نے لاکھوں دل جیتے ہیں۔‘

سیکروپا نامی صارف نے لکھا کہ ’مبارک ہو کارتک آرین آپ ایک فلاپ فلم سے نکل گئے۔ اس کا جشن منائیں۔‘

اداکارہ کنگنا رناوت بھی کارتک آرین کے دفاع میں سامنے آئیں اور اپنی ٹویٹ میں کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’کارتک یہاں تک اپنی محنت کے بل بوتے پر پہنچا ہے۔ اقربا پروری کے گینگ کلب سے صرف اتنی درخواست ہے کہ اسے اکیلا چھوڑ دیں سشانت کی طرح اس کا پیچھا مت کریں اور اسے خود کو لٹکانے (پھانسی دینے) پر مجبور نہ کریں۔‘

ٹوئٹر صارف کرن راٹھور نے لکھا کہ ’ایک اور سشانت بننے جا رہا ہے اب ایسا لگتا ہے کہ اس مرتبہ کارتک آرین ہے جسے یہ فلم مافیا مار دے گا۔‘

شیئر: