Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلیہ کی سرجری، وقار یونس آسٹریلیا روانہ

وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔
پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ زمبابوے سے روانہ ہوں گے۔ ان کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔
وقار یونس کو آسٹریلیا داخلے کے بعد 14 روز کے لازمی قرنطینہ کے باعث جلد روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔
وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان نے دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کے ریکارڈز بنائے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت زمبابوے میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کامیابی کے ریکارڈز بنائے ہیں۔
پاکستان نے پروٹیز سے تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز 2-1 سے جیتی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کی۔

شیئر: