Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا آغاز

سعودی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے پاکستان میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  اس حوالے سے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی، پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور پاکستان میں مذہبی اتاشی متعب الجدیعی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں افطار پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔(فوٹو سبق)

سعودی سفیر نے اس موقع پر مختصر خطاب میں کہا کہ  افطار پروگرام خادم حرمین شریفین کے مذہبی اخوت کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں افطار پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 27 شہروں اور قریوں کے ناداروں میں تین ہزار رمضان راشن تھیلے تقسیم کیے جائیں گے جن سے 30 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ تقسیم کا کام کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کیا جائے گا۔ 
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پاکستان کے ضرورت مندوں کی مسلسل مدد پر وزیراعظم عمران خان، ان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ 
نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی مذہبی اتاشی ہر سال پیشہ ورانہ انداز سے ضرورت مندوں کا انتخاب کرتا ہے اور اس بات کی کامیاب کوشش کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ  مستحق افراد تک رمضان راشن پہنچ جائے۔ 

شیئر: