Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی دوسری توسیع والے حصے میں ویٹنگ ہالز قائم

ویٹنگ ہالز میں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام کی دوسری توسیع والی عمارت میں ویٹنگ ہالز قائم کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ میں قافلہ بندی کے ادارے کے ڈائریکٹر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ ویٹنگ ہالز عمرہ زائرین کی قافلہ بندی کی سہولت کے لیے کھولے گئے ہیں۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

شاہ فہد کے دور میں مسجد الحرام میں کی گئی توسیع کے مقام پر ویٹنگ ہال قائم کیے گئے ہیں، جہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔ یہاں ایسی صورت میں عمرہ زائرین کو لایا جائے گا جب مطاف کے سارے ٹریک بھرگئے ہوں گے۔ ویٹنگ ہالز کا انتظام زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ویٹنگ ہالز میں سماجی فاصلے کے نشانات بنا دیے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔‘

شیئر: