Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بیرل تیل کی قیمت 67.68 ڈالر ہوگئی

ایک بیرل تیل کی قیمت 68 ڈالر کی حد عبور کرگئی تھی۔ (فوٹو اے ایف پی)
لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن کے اس اعلان کے بعد کہ الحریقۃ آئل پورٹ سے تیل برآمد نہیں کیا جاسکے گا منگل کوخام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک بیرل تیل کی قیمت 67.68 ڈالر ہوگئی۔ 0.9 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔
مغربی ٹیکساس کے خام تیل کے سودوں میں فی بیرل 56 سینٹ کا اضافہ ہوا۔ تیل  مارکیٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو ایک وقت وہ بھی آیا تھا جب ایک بیرل تیل کی قیمت 68 ڈالر کی حد عبور کر گئی تھی۔ 18 مارچ کے بعد یہ تیل کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ تھا۔ 
لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن نے اعلان کیا تھا کہ الحریقۃ آئل پورٹ سے خام تیل کی برآمد معطل ہوگئی ہے۔ سینٹرل بینک نے کئی مہینوں کے لیے پٹرول سیکٹر کے بجٹ سے نقدی نکالنے پر پابندی لگادی ہے۔ 
امریکی ڈالر کی وجہ سے بھی تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ تاجروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ خام تیل کے ذخائر کم ہوں گے۔ 
پروگرام کے مطابق اوپیک پلس تیل کی رسد سے متعلق معاہدے پر نظر ثانی کے لیے 28 اپریل کو اجلاس کرے گا۔

شیئر: