Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور سعودی آرٹسٹ کا فن پارہ ولی عہد کے دفتر میں سج گیا

سعودی شہری عبدالرحمان السلیمان تجریدی آرٹ کے ماہر ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
ایک اورسعودی شہری عبدالرحمان السلیمان کا فن پارہ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دفترمیں سج گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ولی عہد کے دفتر میں فن پارے کی موجودگی کا علم منگل اور بدھ کی درمیانی شب سعودی کابینہ کے ورچول اجلاس کی وڈیو اور تصاویر سے ہوا ہے۔
عبدالرحمان السلیمان تجریدی آرٹ کے فن کار ہیں اور تجریدی آرٹ کی سعودی سوسائٹی کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔ 
سعودی فنکار نے ولی عہد کے دفتر میں اپنا فن پارہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی فن کاروں کی سرپرستی پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’ولی عہد کے دفتر کی دیوار پر آویزاں فن پارہ 100x200 سینٹی میٹر ہے اور اس کو میں نے 2002 میں بنایا تھا۔‘ 
عبدالرحمان السلیمان کا کہنا ہے کہ ’ولی عہد کے دفتر میں دیگر سعودی شہریوں کے فن پارے بھی لگے ہوئے ہیں۔ جن میں زمان محمد جاسم، لؤلؤۃ الحمود اور وداد الاحمدی شامل ہیں۔‘
 سعودی فن کاروں کی تخلیقات دن بدن نمایاں ہوتی جا رہی ہیں۔ فن کاروں کی سرپرستی پر انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: