Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں قرآن کریم کی نمائش

۔ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں قرآن پاک کی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ نمائش قرآن کریم سے سعودی عرب کی عقیدت کی علامت ہے۔ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔  قرآن کریم کے پیغام کی ترویج کے لیے اپیلی کیشنز اور بارکوڈ وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے‘۔ 

نمائش رمضان بھر رات 12 سے رات 2 بجے تک دیکھی جاسکتی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

حکام کا کہنا ہے کہ’ مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ  قرآن کریم سے متعلق نمائش رمضان بھر رات 12 سے رات 2 بجے تک جاری رہے گی‘۔ 
’ نمائش میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے، قرآن سے متعلق اعدادوشمار، قرآن کریم کے کلمات، قرآن کریم کی تلاوت کی تعلیم سے متعلق اعدادوشمار، غلاف کعبہ سجائے گئے ہیں‘۔
معذور شائقین کے لیے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ مصحف الحرمین ایپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں آنے والوں کو تحائف بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

شیئر: