Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف انڈین سکالر مولانا وحیدالدین 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انڈین حکومت نے انہیں رواں سال جنوری میں پدما ویبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: یوٹیوب
معروف انڈین اسلامی سکالر مولانا وحیدالدین بدھ کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ حال ہی میں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال دہلی کے اپولو ہسپتال میں ہوا۔ انہیں 12 اپریل کو کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں دینیات اور روحانیت پر ان کے علم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
رواں سال جنوری میں انڈین حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مولانا وحیدالدین کو پدما ویبھوشن سے نوازا جائے گا، جو کہ ملک کا دوسرا بڑا سویلین ایوارڈ ہے۔
انہیں 2000 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو ملک کا تیسرا بڑا سویلین ایوارڈ ہے۔
مولانا وحیدالدین 1925 میں اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1938 میں اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے علاقے سرائی میر کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں