Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ریلوے ہیرو: ’جس کی جان بچانے پر انعام ملا، وہ بھی اسی کو دے دیا‘

وزارت ریلوے نے میور شیلکھے کو اس کارنامے پر 50 ہزار روپے انعام دیا ہے (فوٹو: انڈیا ٹو ڈے)
اپنی جان خطرے میں ڈال کر چھ سالہ بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے پر 50  ہزار کا انعام حاصل کرنے والے انڈین سنٹرل ریلوے کے ملازم نے رقم کا بڑا حصہ اسی بچے کی تعلیم کے لیے دے دیا ہے۔
اس حوالے سے جمعرات کو ایک انڈین خاتون نندنی اڈنانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’میور شیلکھے نے گذشتہ روز محکمہ ریلوے سے حاصل ہونے والے اپنے نقد انعام کا بڑا حصہ اسی بچے کی تعلیمی ضروریات کے لیے دے دیا ہے، جس کی انہوں نے جان بچائی تھی۔‘
انہوں نے بچے کی والدہ کے حوالے سے لکھا کہ ’کمزور بینائی کی حامل اس بچے کی والدہ سنگیا شرسات خدا کی اس مدد پر اور مییور کے دلیرانہ اور رحمدلی کے رویے پر شکر گزار ہیں۔‘
خیال رہے کہ گذشتہ روز انڈین ریاست مہاراشٹر کے ونگانی ریلوے سٹیشن کے ٹریک پر گر جانے والے چھ سالہ بچے کو ریلوے ملازم میور شیلکھے نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچایا تھا۔
وزارت ریلوے نے میور شیلکھے کو اس کارنامے پر انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا۔

شیئر: