Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فلیٹ میں اشیائے خورونوش کا کارخانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی

فلیٹ میں قائم کارخانے سے 7 ٹن اشیائے خورونوش برآمد ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیم نے دمام شہر کے ایک رہائشی فلیٹ کو سیل کردیا جہاں صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر اشیائے خورونوش کی تیاری اور پیکنگ کی جاتی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیم نے دمام شہر کے رہائشی علاقے میں فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں غیر معیاری مٹھائی تیار کرکے انہیں پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک کیاجاتا تھا۔
فلیٹ کو غیر قانونی طورپر مٹھائی تیار کرنے والے کارخانہ میں تبدیل کیا ہوا تھا جہاں صفائی کا فقدان ہونے کی وجہ سے حشرات الارض کی کثرت تھی۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ وزارت تجارت اور پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔ مشترکہ ٹیم نے چھاپے سے قبل ادارہ پراسیکیوشن سے تفتیشی وارنٹ بھی حاصل کرلیا تھا۔
مشترکہ ٹیم کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلیٹ سے 7 ٹن سے زائد غیر معیاری اشیائے خورونوش برآمد ہوئی جنہیں ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔
فلیٹ کو سیل کرکے غیر قانونی طورپر کارخانہ بنانے والوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی

شیئر: