Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کا الزام صارفین پر

کچھ علاقوں میں قیمتیں اب معمول پر آ گئی ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سبزیوں کے تاجروں اور ہول سیلرز نے رمضان کے آغاز میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا الزام صارفین کی زیادہ خریداری پرعائد کیا ہے۔
تاجروں نے الوطن اخبار کو بتایا کہ رمضان کے آغاز میں صارفین کی زیادہ خریداری نے کچھ علاقوں میں سبزی کی قیمتوں دگنا ہونے کے بعد اب معمول پر آ گئی ہیں۔

مملکت کی منڈیوں میں سبزیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

عرب نیوز کے مطابق تاجروں نے بتایا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ 6 یا 7 مقامی زرعی مصنوعات تک محدود تھا جبکہ درآمد شدہ مصنوعات کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی منڈیوں میں سبزیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ایک سبزی فروش نے کہا ’ہم ہر سال رمضان کی آمد کے ساتھ  دہری خریداری کرنے والے صارفین کے بلاجواز رش کا مشاہدہ کرتے ہیں نہ صرف سبزیوں کے لیے بلکہ کھانے پینے کی مختلف مصنوعات کی بھی۔‘
مملکت میں سبزی کے ایک تاجر نے کہا کہ شہریوں کو قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے رمضان میں سبزیوں کی معمول کی کھپت کو برقرار رکھنا چاہئے۔

بیشتر صارفین رمضان کے آغاز میں اپنی ضروریات سے زیادہ سبزی خریدتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ بیشتر صارفین رمضان کے آغاز میں جان بوجھ کر اپنی ضروریات سے زیادہ سبزی خریدتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی طلب اور قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کسان اور سپلائی کرنے والے وہی ہیں جو قیمت طے کرتے ہیں لیکن جب صارفین کی جانب سے سبزیوں کی زیادہ ہوتی ہے تو اس میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ہمارا کردار تھوڑے سے منافع کے ساتھ اس مصنوع کو ٹھکانے لگانے سے تجاوز نہیں کرتا ہے۔‘
دوسری طرف صارفین نے رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تاجروں، کسانوں اور سپلائی کنندگان پر سبزیوں کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا الزام عائد کیا ہے۔

شیئر: