Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز، کئی نئے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

ایونٹ کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہو گا جبکہ بقیہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائےگا (فوٹو: کراچی کنگز ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے یکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ٹیموں کے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔
متبادل کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے سٹار آل راؤنڈر آندرے رسل (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل (کراچی کنگز)، بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن (لاہور قلندرز)، محمود اللہ ریاض (ملتان سلطانز) اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ (آسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں۔
اسی طرح ڈائمنڈ کٹیگری میں لیے جانے والے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے یانیمن ملان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ویسٹ انڈیز کے فابین آلین (پشاور زلمی) اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا (کراچی کنگز) سمیت کرکٹ کی دنیا کے کئی نامور ستارے لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی متعلقہ فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں برس یکم سے بیس جون تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آنے پر لیگ 4 مارچ کو ملتوی کر دی گئی تھی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ٹیموں نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے (فوٹو: پی سی بی)

منگل کو آن لائن کانفرنس کے دوران پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندگان نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کٹیگری کے لیے اپنی پِک نہیں لی، یہ تینوں فرنچائزز اس کٹیگری کے لیے اپنی پک کا استعمال ایونٹ سے قبل یا اس کے دوران کر سکتی ہیں۔
ریپلیسمنٹ پِک کی تفصیلات:

پلاٹینم کٹیگری:

لاہور قلندرز: راشد خان کی جگہ شکیب الحسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام بنٹن کی جگہ آندرے رسل
کراچی کنگز : کولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل
اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ

ویسٹ انڈیز کے سٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے (فوٹو: اے ایف پی)

ملتان سلطانز: کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض

ڈائمنڈ کٹیگری:

کراچی کنگز: محمد نبی کی جگہ تھیسارا پریرا
اسلام آباد یونائیٹڈ: لوئس گریگوری کی جگہ یانیمن ملان
پشاور زلمی: مجیب الرحمان کی جگہ فابین آلین
لاہور قلندرز: ڈیوڈ ویزے کی جگہ جیمز فالکنر

نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کراچی کنگز کی طرف سے میدان میں اتریں گے (فوٹو: اے ایف پی)

کراچی کنگز: ڈین کرسٹن کی جگہ نجیب اللہ زاردان

گولڈ کٹیگری:

لاہور قلندرز: سمت پٹیل کی جگہ جو  برنز
پشاور زلمی: لیام لیونگ سٹون کی جگہ رؤمان پاؤل
ملتان سلطانز:  جیمز ونس کی جگہ رحمان اللہ گورباز

سلورکٹیگری:

پشاور زلمی: ثاقب محمود کی جگہ فیڈل ایڈورڈز
ملتان سلطانز: ایڈم لیتھ کی جگہ جارج لینڈے
کراچی کنگز: جو کلارک کی جگہ لیٹن داس

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے شکیب الحسن لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے (فوٹو: اے ایف پی)

لاہور قلندرز: ٹام ایبل کی جگہ کیلم فریگیسن

سپلیمنٹری کٹیگری:

ملتان سلطانز: کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ اوبیڈ مکائے
لاہور قلندرز: جو ڈینلے کی جگہ سیکوگے پرسنا
اُدھر، جن کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے مرحلے میں شرکت کی ہے اور وہ  یکم جون سے شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی دستیاب ہیں، ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اسلام آباد کنگز کا حصہ ہوں گے (فوٹو: اے ایف پی)

کراچی کنگز: چیڈوک والٹن ، نور احمد
لاہور قلندرز: بین ڈنک
ملتان سلطانز: رائیلی روسو ، عمران طاہر (جزوی طور پر دستیاب ہیں)
پشاور زلمی: ڈیوڈ ملر (جزوی طور پر دستیاب ہیں)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کیمرون ڈیلپورٹ ، قیس احمد ، فاف ڈو پلیسی
ایونٹ کا فائنل 20 جون کی رات کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: