Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
 یاد رہے کہ وزارت دفاع کے ترجمان نے منگل کو کہا تھا  کہ ’ بحیرہ احمر میں ینبع ساحل کے قریب کوسٹ گارڈز نے حوثیوں کی دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کو تباہ کیا ہے۔‘
اس سے قبل جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے تین ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ  کیے گئے تھے۔

شیئر: