Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خبر جھوٹی ہے، ہم ازار بند تیار نہیں کرتے‘، ایم ٹی جے کی وضاحت

مولانا طارق جمیل نے اپریل میں اپنا برانڈ لانچ کیا تھا (فائل فوٹو)
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے ابھی لانچ بھی نہیں ہوا تھا کہ یہ صارفین کے لیے موضوع بحث بن گیا۔ 
لانچ کے ایک ماہ بعد پھر سے اس برانڈ سے متعلق صارفین بحث کر رہے ہیں اور اس کے ایک ازار بند کی قیمت کئی گنا زیادہ قرار دے رہے ہیں۔
تاہم پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے برانڈ نے ازاربند کی قیمت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر کو جعلی قراردیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایم ٹی جے نے فیس بک پیج پر ایک پیغام کے ذریعے اس بات کی وضاحت دی۔
فیس بُک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ ایم ٹی جے پر ایک ازار بند 550 روپے کا بیچنے کا الزام لگایا گیا ہے، ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔ ہم ازار بند تیار نہیں کرتے اور نہ ہی ہماری ویب سائٹ یا کسی سٹور پر یہ آرٹیکل رکھا گیا۔ اس طرح کی پھیلتی ہوئی جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں اور جو لوگ اس طرح کے کاموں میں ملوث ہیں ان کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں۔‘

صارفین کی جانب سے ایک ازار بند کی قیمت کو زیادہ بتایا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین اس کی قیمت کو مناسب قرار دے کر اس کے حق میں تبصرے کر رہے ہیں۔
صارف رضوان بشیر ازار بند کی زیادہ قیمت کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’اگر یہ 600 کا بھی ہوتا تو میں ضرور خریدتا۔ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ان کہ یہ پیسہ چیرٹی میں جاتا ہے۔‘ 

سوشل میڈیا صارف صدف عمار لکھتی ہیں کہ ’فکر کرنے کی کیا بات ہے مخالفین کوئی پہلی بار مولانا صاحب کے خلاف میدان مین اترے ہیں۔‘

دی انجینیئر لیڈ صارف نے اس موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’اپنی فکر کرنے کے بجائے لوگ دوسروں کی کمائی پر نظر رکھنا چھوڑ دیں تو زندگی آسان ہو جائے گی۔‘

 

شیئر:

متعلقہ خبریں