Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9200 سے شروع ہونے والے نمبروں پر رابطہ مفت

صارفین کے لیے آگہی پیغامات بھیجنے شروع کردیے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 9200 سے شروع ہونے والے نمبروں پر رابطہ مفت ہے۔ کمیشن نے مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ وضاحت صارفین کی ان شکایت کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بعض ادارے 9200 نمبر پر سودے کے مابعد کی خدمات کے لیے استفسارات پر رابطہ سروس فیس وصول کررہے ہیں۔ اس نمبر پر رابطہ کیا جاتا ہے تو انتظار کا وقفہ بڑھا دیا جاتا ہے اور ایسا کرنے پر انہیں فیس کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے کہا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے آج سے صارفین کے لیے آگہی پیغامات بھیجنے شروع کردیے ہیں جن میں صارفین سے کہا گیا ہےکہ وہ مشترکہ پیکیج کے لیے رابطہ کریں تو رابطہ نمبر 9200 کا اضافہ کرلیں۔

شیئر: