Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر سے جمعے تک بارش کا امکان

مسلسل بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 3 مئی سے آئندہ جمعے تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش سے عسیر، جازان، باحہ اور مکہ  مکرمہ میں سیلاب  کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
مکہ مکرمہ کے مغربی مقامات، نجران اور ساحلی مقامات پر بارش اوسط درجے کی ہوگی۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ عسیر، باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیشتر مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ فی گھنٹہ 45 کلو میٹر تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گردو غبار اٹھنے سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ 
 نجران، جازان، عسیر اور باحہ پیرکو  بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہوں گے۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ تک پھیل جائے گا۔ 
 مشرقی ریجن خصوصا شمالی مقامات اور ریاض ریجن کے مشرقی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شیئر: