Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کے حملے انسانی قوانین اور بین الاقوامی روایات کے منافی ‘

او آئی سی نے حوثیوں کے ڈرونز حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب پر تین بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوششیں جنہیں ناکام بنادیا گیا سخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بیان میں کہا کہ’ حوثی سعودی سول تنصیبات اور شہریوں پر جارحانہ حملے منصوبہ بند طریقے سے کررہے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب تین بارود بردار ڈرونز سے سعودی عرب پر حملے کی کوششیں اسی کا حصہ ہیں‘۔ 
انہو ں نے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کرنے پر عرب اتحاد کی حربی استعداد کی تعریف کی۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے حوثیوں کے دہشتگردانہ حملوں اور ان عناصر کی بھی مذمت کی جو حوثیوں کو اسلحہ اور دولت فراہم کررہے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکریٹری جنرل نے حوثیوں کے حملوں کو انسانی قوانین اور بین الاقوامی روایات کے منافی جنگی جرائم سے تعبیر کیا ہے۔ 

شیئر: