Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے قریب تاریخی مسجد سدیرہ کی تجدید و توسیع

ریاض سے 190 کلو میٹر دور شقرا کمشنری کے شمال میں واقع ہے۔(فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض کی شمال مغربی کمشنری شقرا کی تاریخی مسجد سدیرہ تجدید و توسیع اور تزئین کے بعد نماز کے  لیے بحال کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ مسجد پہلی  بار  1356ھ میں تعمیر کی گئی تھی اور  یہ خطے کی قدیم ترین عمارت مانی جاتی ہے۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان پروگرام برائے تجدید تاریخی مساجد کے تحت اس کی تزئین، توسیع اور تجدید عمل میں لائی گئی ہے۔

 30 تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

محمد بن سلمان پروگرام کے تحت سعودی عرب کے دس علاقوں کی 30 تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی گئی ہے۔
سدیرہ مسجد قدیم شقرا شہر کے قابل دید تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اور یہ باب العطفیہ  محلے میں حمد بن صالح بن عباس سکول کے  برابر میں ہے۔
حمد مسجد کے موذن تھے اور یہ مسجد نہ صرف یہ کہ عبادت گاہ تھی بلکہ قریے اور آس پاس کی بستیوں کے باشندوں کے  لیے علم وثقافت کا مرکز بھی تھی۔ یہاں قرآن کریم کا درس ہوتا اور لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا تھا۔ 

مسجد میں توسیع کے بعد 347 نمازیوں گنجائش ہوگئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

مسجد سدیرہ ریاض شہر سے 190 کلو میٹر دور شقرا کمشنری کے شمال میں واقع ہے۔ یہ مٹی اور پتھر سے تیار کی گئی ہے۔ مسجد کی چھت لکڑیوں، کھجور کی ٹہنیوں اور کیکڑ کی شاخوں سے تیار کی گئی ہے۔ اس کا کل رقبہ  500 مربع میٹر ہے اور 160 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ 
سدیرہ تاریخی مسجد میں توسیع کے بعد 347 نمازیوں گنجائش ہوگئی ہے۔ خواتین کے لیے الگ مصلے بنایا گیا ہے۔ 

شیئر: