Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری وزیر خزانہ پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر گرفتار

العمادی جون 2013 سے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے- (فوٹو الریان)
قطری پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو گرفتار کرلیا گیا- ان پر عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے جیسی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں-
قطری خبررساں ادارے قنا کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے وزیر خزانہ  کی گرفتاری اور ان سے پوچھ گچھ کا حکم جاری کیا - ان کے خلاف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے، عہدے  کا غلط استعمال کرنے اور اثر و رسوخ سے ناجائز فائدہ اٹھانے  جیسے الزامات پر مشتمل رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں-
قطر نے کہا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے وزیر خزانہ کے خلاف گردش کرنے والی دستاویزات میں مذکور جرائم پر وسیع البنیاد تحقیقات کا حکم دیا ہے-

العمادی جون 2013 سے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے-  وہ قطر میں ریاستی فنڈ کی مجلس انتظامیہ کے رکن اور قطر نیشنل  بینک کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ بھی ہیں- قطر کا نیشنل بینک مشرق وسطی اور افریقہ کا سب سے بڑا بینک مانا جاتا ہے-
’دی بینکر‘ میگزین نے 2020 کے  دوران علی شریف العمادی کو بہترین وزیر کے طور پر منتخب کیا تھا اور وزرائے خزانہ کی سالانہ تقریب میں انہیں اعزاز دیا تھا-
4 نومبر  2018 کو قومی سیاحتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین  بنائے گئے- قطری وزیرخزانہ امریکی یونیورسٹی ایریزونا سے مالیاتی علوم میں ڈگری لیے ہیں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: