Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائر خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین سکیورٹی اہلکار

زائر خواتین سے دعائیں مل رہی ہیں- (فوٹوالاخباریہ)
مسجد نبوی سیکیورٹی فورس میں شامل خواتین اہلکار نہایت مہارت اور پیشہ ورانہ استعدداد کے ساتھ زائر خواتین کو سہولتیں فراہم کررہی ہیں-
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکار مریم نے بتایا کہ وہ اور ان کی ساتھی خواتین مقررہ سکیموں کے مطابق مسجد نبوی کی زائر خواتین کو منظم کرنے میں زبردست محنت کررہی ہیں- سماجی فاصلے  اور حفاظتی ماسک کی پابندی کرا رہی ہیں-
مریم اور ساتھی اہلکار خواتین نے بتایا کہ  ہم سب تقسیم کار کیے ہوئے ہیں- نہ صرف یہ کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے زائر خواتین کے انسانی مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں- اسکے بدلے ہمیں زائر خواتین سے دعائیں مل رہی ہیں- ان کے  حوصلہ افزا جملے ہمیں مزید خدمت کی تحریک دے رہے ہیں- خصوصا روضہ شریفہ میں بزرگ خواتین کی مدد کا لطف ہی الگ ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: