Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاک سعودی تعلقات، قیام پاکستان سے قبل قائم ہوئے‘

سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں جن کی بنیاد اور مرکز مشترکہ عقیدہ ہے۔ دنوں برادر ممالک کے مابین مثالی تعلقات کی اہمیت عالمی سطح پر بھی اپنی اہمیت کو تسلیم کرچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کے حوالے سے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اپریل 1940 سے یعنی قیام پاکستان سے سات برس قبل سے قائم ہونا شروع ہوئے اور برطانیہ سے آزادی کے بعد 1947 ان تعلقات نے نئی جہت اختیار کرنا شروع کی اورمسلم ملک ہونے کی حثیت سے سعودی عرب کے لیے انتہائی قریب ہو گیا۔ سعودی عرب ان اولین ممالک میں شامل تھا جس نے دنیا کے نقشے پر سب سے پہلے پاکستان کوتسلیم کیا۔‘

ولی عہد محمد بن سلمان نے 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی مملکت کا ایک خاص مقام ومرتبہ ہے۔ دونوں ممالک سیاسی اور عوامی سطح پراسلام کی ڈور سے بندھے ہوئے ہیں۔ اسلام کی مشترکہ بنیاد نے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کے مستحکم کیا ۔
قیام پاکستان سے لے کرآج تک سعودی عرب ہمیشہ اور ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ رہا۔ ارض حرمین شریفین ہونے کی حثییت سے بھی مملکت کا تقدس ہر سطح پر نمایاں ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کی قیادت بھی گذشتہ سات دہائیوں سے ان مثالی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت سے واقف ہے اور اس سمت میں مثالی پیش رفت رہی خواہ وہ باہمی ہو یا عالمی سطح پر۔
مشترکہ حکمت عملی کے تحت سیاسی، عسکری، معاشرتی اور امنی میدانوں میں باہمی تعاون جاری رہا جس سے دنوں ممالک کے تعلقات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا۔

دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے اصول کے تحت اہم امور میں مثبت پیش رفت جاری ہے

دونوں ممالک کی قیادت باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس حوالے سے ہرسطح پررابطوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیےٹھوس اقدامات کرتی رہتی ہے۔
دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے اصول کے تحت اہم امور میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ مملکت کے ویژن 2030 کی روشنی میں پاکستان کے ساتھ معاشی ، سیاحتی اور دیگر میدانوں میں بھرپور تعاون جاری ہے۔
اسلام آباد حکومت کی جانب سے جب ’پاک چین راہداری‘ (سی پیک) پرکام شروع ہوا تو سعودی عرب نے اس حوالے سے ہر سطح پر بھرپور تعاون پیش کیا۔

قیام پاکستان سے لے کرآج تک سعودی عرب ہمیشہ اور ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ رہا (فوٹو: اے ایف پی)

سعودی عرب ہمیشہ سے ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کا خواہاں رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے مختلف اوقات میں 20 ترقیاتی قرضے بھی جاری کیے گئے جن کے تحت مختلف شعبوں میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا۔
دونوں برادار ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں بلندی کی انتہا تک پہنچانے کے لیے سال 2019 میں ولی عہد مملکت، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے ہمراہ اعلی سطحی وزرا اور تجارتی وفد بھی شامل تھا۔

شیئر: