Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی جگہوں پر داخلے کے لیے تمام ملازمین کی ویکسینیشن لازمی

مملکت میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے مرد اور خواتین ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لگانے کی شرط لازمی ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ نے وزارت انسانی وسائل اور سماجی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے تمام شعبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کریں تا کہ کام کرنے کی جگہوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 1090 رہے جس کے بعد کل تعداد چار لاکھ 23 ہزار 406 ہوگئی ہے۔
صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  982 تھی جس کے بعد شفایاب کل افراد کی تعداد  چار لاکھ چھ ہزار 589 ہوچکی ہے۔ نئی اموات 14 ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد سات ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار  785 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کی تعداد ایک ہزار  333 ہے۔
وزارت صحت نے ایک بار پھر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ عید کی خریداری کے لیے مارکیٹوں میں جاتے وقت ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

شیئر: