Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹم سیفرٹ میں کورونا کی تصدیق

سیفرٹ کا علاج اسی چنائی ہسپتال میں کیا جائے گا جہاں سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل زیر علاج ہیں (فوٹو:گیٹی امیجز)
انڈیا میں موجود نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں انڈیا میں ہی رکنے کا کہا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیفرٹ جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے، روانگی سے قبل ہونے والے (کورونا) ٹیسٹ میں ناکام رہے اور اب وہ قرنطینہ میں ہیں۔
آئی پی ایل میں شامل ٹیسٹ پلیئرز کین ولیمسن، میچل سانتنر اور کیلے جیمیسن نے اپنی آنے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے سفر سے پہلے نئی دہلی میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب وہ مالدیپ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دو میں سے ایک پرواز آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے باقی کھلاڑیوں کو واپس لانے کے لیے روانہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری پرواز سنیچر کو روانہ ہوگی۔
سیفرٹ کا علاج اسی چنائی ہسپتال میں کیا جائے گا جہاں سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل ہسی رواں ہفتے کے شروع میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے زیرعلاج ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹڑ باس ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ ٹم کے لیے بہت افسوسناک ہے اور ہم ان کے سب کچھ کریں گے جو ہم کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ ان کا ٹیسٹ جلد ہی نیگیٹو آ جائے گا اور وہ بہتر ہوتے ہی انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔‘

انڈیا میں گذشتہ کئی روز سے آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں میں کورونا وائرس مثبت آنے پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا (فوٹو: ای ایس پی این)

انڈیا میں گذشتہ کئی روز سے آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں میں کورونا وائرس مثبت آنے پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 بی سی سی آئی کے صدر راجیو شکلا نے انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کو آئی پی ایل ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل کے چیئرمین بریجیش پٹیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تمام شراکت داروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

شیئر: