Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: ’کورونا سے ہلاک‘ 40 افراد کی لاشیں دریا گنگا سے برآمد

بعض رپورٹوں کے مطابق لاشوں کی تعداد 100 کے قریب ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈیا میں مبینہ طور پر کورونا سے ہلاک ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں دریا گنگا میں تیرتی ہوئی ملی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا کے ریاست بہار کے ایک ضلع  میں مبینہ طور پر کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دریا گنگا سے ملی ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا انڈیا کے طول و عرض میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور انڈیا کا نظام صحت وبا کے بوجھ تلے ہچکولے لے رہا ہے۔
مقامی پولیس اہلکار اشوک کمار نے بتایا کہ بہار کے بکسر ضلع میں 40 سے زائد لاشیں دریا سے ساحل پر آئی ہیں۔
کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے مقامی حکام کو لاشوں کی تدفین اور جلانے کے احکامات دیے ہیں۔
بعض رپورٹوں کے مطابق لاشوں کی تعداد 100 کے قریب ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بعض لاشییں پھولی ہوئی ہیں اور بعض ادھ جلی ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے لاشیں کئی دنوں تک دریاں میں رہی ہوں گی۔
مقامی لوگوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ چونکہ چتائیں جلانے کے اشنان گھاٹوں میں بہت زیادہ رش ہے یا رشتہ دار جلانے کے لیے لکڑیوں کا انتظام نہیں کر سکے ہوں گے اس لیے ان لاشوں کو دریا برد کر دیا گیا ہوگا۔
ایک مقامی شخص کمیشور پانڈے کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت زیادہ افسوسناک ہے۔‘
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ دنوں میں کورونا سے ملک میں روزانہ چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور کل ہلاکتیں ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شمشان گھاٹوں کے اعداد و شمارت کے سر سری جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

شیئر: