Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا افراد کو ’رکاوٹوں سے بچانے والے‘ سمارٹ جوتے

جوتوں میں انتہائی جدید آلات لگائے گئے ہیں جو آنے والی رکاوٹوں سے خبردار کرتے ہیں (فوٹو: سیدتی)
سائنس دانوں نے ایسے سمارٹ جوتے تیار کیے ہیں جو اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کو  راستوں میں آنے والی متعدد رکاوٹوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
سیدتی پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈیلی میل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریا کی کمپنی Tec-Innoation نے گریز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعاون جو جوتے تیار کیے ہیں ان کو اننو میک کہتے ہیں۔
ان جوتوں میں کچھ مخصوص جدید آلات لگائے گئے ہیں

الٹراسونک سینسر

ہر جوتے کے سامنے الٹراسونک سینسر ہوتے ہیں جو رکاوٹوں کے قریب آنے پر اطلاع دیتے ہیں۔ ان کو پہن کر چلنے والا جیسے جیسے کسی رکاوٹ کے قریب ہوتا جاتاہے جوتے کی وائبریشن میں تیزی آتی جاتی ہے۔
اس جدید قسم کے جوتے کے اجرا پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیک انوویشن کے بانی مارکس راور جو خود بھی بصارت کی خرابی کا شکار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’جوتے پر لگے الٹراساؤنڈ سینسر چار میٹر تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگاتے ہیں۔ پھر وہ وائبریشن اوریا آواز کے ذریعے پہننے والے کو خبردار کرتے ہیں۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ بہت بہتر کام کرتے ہیں جو واقعی میں ہمارے لیے بہت مددگار ہے۔‘

کیمرہ

ٹیک انوویشن فی الحال جوتے میں مصنوعی انٹیلی جنس کیمرہ شامل کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ کیمرے کی تصاویر رکاوٹ سے خالی مقامات کا تعین اور چلنے کے لیے محفوظ بنانے کے ساتھ اشیا کی شناخت اور تمیز کر سکیں۔

جوتوں میں لگے سینسر آنے والی رکاوٹ سے خبردار کرتے ہیں (فوٹو: انسپلیش)

رکاوٹ کی قسم کی شناخت

سائنس دان کیمرے پر مبنی شناختی نظام اور مشین لرننگ کو مربوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی ایک قسم (AI) کے ذریعے تعاون ہے۔ یوں بیلٹ ان کیمرے کے ذریعہ حاصل کردہ تصاویر اور رکاوٹ کے بارے میں مزید دریافت کرتا ہے جب اس کو پہننے والا ادھر ادھر چلتا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظام رکاوٹوں سے بچنے کے لیے دو بنیادی معلومات دیتا کرتا ہے۔
یعنی رکاوٹ کی نوعیت اور اس کی سمت کا راستہ، خاص طور پر اگر سمت نیچے ہے جیسے سوراخ یا سیڑھیاں وغیرہ
یونیورسٹی ٹی یو گریز کے فریڈرک فریونڈورفر کے مطابق ’ہم نے عصبی نیٹ ورکس پر مشتمل سیکھنے کے الگورتھم تیار کیے ہیں جو شبیہہ کے مواد کو دریافت کرنے اور اس کی ترجمانی کرنے کے بعد دو اہم کام کرسکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ نہ صرف انتباہ کی بات ہے کہ مجھے کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس رکاوٹ کے بارے میں بھی معلوم ہوتا ہے وہ دیوارہو، کار سیڑھی یا کچھ اور‘

سمارٹ جوتوں کی قیمت

ایک انفرادی جوتے کی قیمت دو ہزار سات سو پاؤنڈز ہے اور اس میں یو ایس بی چارجز بھی شامل ہیں۔

شیئر: