Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے جدہ آنے والی پرواز میں سات ماہ کے بچے کا انتقال

بچے کو دوران پروازمصنوعی تنفس دینے کی کوشش کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض سے جدہ آنے والی سعودیہ ایئرلائن کی پرواز میں ایک سات ماہ کے بچے کا انتقال ہوگیا۔ بچہ کی ہلاکت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق ریاض سے جدہ آنے والی سعودیہ ایئر کی پروازجدہ پہنچنے کے ایک گھنٹہ قبل شیرخوار بچے کی حالت خراب ہو گئی تھی۔
فلائٹ میں اتفاق سے ماہرامراض اطفال بھی موجود تھے جنہوں نے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
بچے کو 12 منٹ تک مصنوعی تنفس دینے کی کوشش کی گئی مگر حرکت قلب بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
جہازکے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے سے قبل ہی کیپٹن نے گراونڈ کنٹرول کو بچے کی حالت کے بارے میں مطلع کردیا تھا جس پر ایئرپورٹ پر موجود طبی عملہ رن وے پر پہنچ گیا جنہوں نے جہاز کے رکتے ہیی بچے کا معائنہ کرکے اس کے مرنے کی تصدیق کردی۔
بچے کی نعش کو شاہ فہد ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردیا گیا۔
 

شیئر: