Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے طیاروں میں ہوا کی شفافیت کا تناسب 99.7 فیصد  

السعودیہ دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) میں رابطہ جات کے مینجرعبداللہ الشہرانی نے مسافروں کو اطمینان دلایا ہے کہ پروازوں پر صاف ہوا کا تناسب 99.7 فیصد تک ہے۔ مسافروں کی صحت و سلامتی ہمیں عزیز ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الشہرانی نے کہا کہ السعودیہ صحت سلامتی کے حوالے سے دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل ہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں الشہرانی نے کہا کہ سعودی طیارے میں تین سے پانچ منٹ کے اندر تازہ ہوا فراہم ہوتی ہے۔ ہوا کا رخ اوپر سے نیچے کی جانب ہوتا ہے نہ کہ دائیں سے بائیں جانب۔ 
 سعودی طیاروں میں ہر طرح کے جراثیم سے  ہوا کو صاف کرنے کے لیے بڑا ایئر فلٹر لگا ہوا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ السعودیہ طیاروں کو سینیٹائز کرنے کے لیے ہسپتالوں کے آپریشن روم میں استعمال ہونے والے سینیٹائزنگ کے آلات سے کام لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ السعودیہ نے پروازوں کے دوران ہر پوائنٹ پر 50 سے زیادہ حفاظتی تدابیر کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ السعودیہ کو صحت سلامتی کے حوالے سے دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل کرکے الماس کا درجہ دیا گیا ہے۔

شیئر: