Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلسطینی بچے کو کلاس روم میں بیٹھا ہونا چاہیے نہ کہ ملبے پر‘

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 'دنیا بھر کے عوام فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں' (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں۔'
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری پرتشدد جھڑپوں اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کے تناظر میں ملالہ یوسف زئی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔
انگریزی میں جاری کیے گئے اس ویڈیو بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 'غزہ میں خواتین اور بچوں پر اسرائیل کے فضائی حملے، مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بنانا، جبری بے دخلی، تشدد اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔'
'دنیا بھر کے عوام جن میں مسلمان، مسیحی اور یہودی شامل ہیں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔'
A Palestinian child should be sitting in a classroom, not in rubble.
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں خاص طور پر بچوں کے تحظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو کلاس روم میں بیٹھا ہونا چاہیے نا کے ملبے کے ڈھیر پر۔'
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ 'عالمی رہنماؤں کو اس حوالے سے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔'

شیئر: