Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے 10 مئی سے 15 مئی تک سخت کاروباری اور سفری پابندیناں عائد کی گئی ہیں: فوٹو اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 126افراد ہلاک اور 3265نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39,101 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کی ٹویٹ کے مطابق کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.35 فیصد رہی اور 3265نئے کیس سامنے آئے۔ 
بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 126افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد مسلسل تیسرے دن بھی ایک سو سے زائد ہے۔ 
ایک دن پہلے بدھ کو 104 افراد ہلاک اور 2869 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے 10 مئی سے 15 مئی تک سخت کاروباری اور سفری پابندیناں عائد کی گئی ہیں۔ 
جمعے کو این سی او سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی ادارے اب 17 مئی کی بجائے 23 مئی تک بند رہیں گے اور اس فیصلے پر نظرثانی 18 مئی کو کی جائے گی۔ 
دوسری جانب ملک میں ویکسینیشن مہم جاری ہے جس میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ 
گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ’پاکستان میں 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔ اس سال کے آخر تک سات کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔‘
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت اب تک ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں خریدنے کے معاہدے کر چکی ہے۔‘
’ان میں سے تقریباً 90 فیصد خوراکیں خرید کر لائی جائیں گی جبکہ جون تک ویکسین کی ایک کروڑ 90 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

شیئر: