Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سروس میں مزید 30 فیصد اضافہ، صرف بیرون ملک سفر کے لیے

20 فیصد فضائی سروس بیرون ملک سے آمد اور روانگی دونوں کے لیے مختص رہے گی
پاکستان سول ایسی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی سروس میں مزید 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 
اس سے قبل یکم مئی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں پانچ سے 20 مئی کے دوران آنے والی پروازوں کی تعداد 80 فیصد تک کم کر دی تھی۔ 
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق پہلے سے منظورشدہ 20 فیصد پروازوں کے علاوہ مزید 30 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
تاہم نوٹیفیکشن کے مطابق یہ 30 فیصد اضافی پروازیں بیرون ملک سے کارگو سروس کی ملک میں آمد اور اندرون ملک سے مسافروں کو صرف بیرون ملک سفر کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ 
جبکہ پہلے سے منظور شدہ 20 فیصد فضائی سروس بیرون ملک سے آمد اور روانگی دونوں کے لیے مختص رہے گی۔ 
واضح رہے کہ پاکستن میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کچھ شرائط اور ایس او پیز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

شیئر: