Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں عید ملن پارٹیاں منعقد کرنے والے گرفتار

’الباحہ میں عید ملن پارٹی کے دو شرکا کے پاس اسلحہ تھا جنہیں گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عید ملین پارٹیاں منعقد کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’رنیہ کمشنری میں ایک کیمپ میں 60 افراد کو گرفتار کیا ہے جو عید ملن پارٹی منعقد کر رہے تھے‘۔
’حد سے زیادہ بھیڑ لگانے، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر دعوت پر بلانے والوں سمیت تمام شرکا کو جرمانے کیے گیے ہیں‘۔
اسی طرح الباحہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مقامی ریسٹ ہاؤس میں غیر قانونی طور پر بھیڑ لگا کر عید ملن پارٹی منانے والے شہریوں کو گرفتار کیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’شرکا میں سے دو شہریوں کے پاس اسلحہ تھا جنہیں گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ بقیہ افراد کو جرمانے کیے گیے‘۔
ادھر شمالی حدود ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’عید ملن پارٹی منعقد کرنے والے 45 افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گھر میں جمع ہوئے تھے‘۔
’قانون کے مطابق گھر کے مالک سمیت تمام شرکا کو جرمانے کیے گیے جبکہ انہیں تنبیہ بھی کی گئی‘۔
دوسری طرف نجران ریجن پولیس کے ترجمان میجر عبد اللہ محمد العشوی نے کہا ہے کہ ’53 شہریوں کو گرفتار کیاگیا ہے جو ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عید ملن پارٹی منعقد کر رہے تھے‘۔
’مذکورہ افراد نے مقررہ حد سے زیادہ تعداد میں جمع ہوئے، ماسک کی پابندی نہیں کی اور سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی ہے‘۔
’تمام افراد کو قانون کے مطابق جرمانے کیے گیے ہیں جبکہ دعوت پر بلانے والوں کو نوٹس بھی جاری ہوا ہے‘۔
 
 

شیئر: