معروف ٹی وی میزبان اور ’سوشل میڈیا سینسیشن‘ مانے جانے والے وقار ذکا اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے الگ انداز کی وجہ سے ہمیشہ موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اینکر پرسن وقار ذکا کا نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلانNode ID: 531486
-
کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں اضافہ، کمپیوٹر پارٹس کی قیمتیں دُگنیNode ID: 546251
-
’کرپٹو کرنسی سے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں اگر عمران خان۔۔۔‘Node ID: 563486
ان کی حالیہ ٹویٹ کے باعث ایک مرتبہ پھر ان کا نام ٹوئٹر ٹرینڈز میں ٹاپ پر ہے۔
اتوار کے روز ٹوئٹر پر وقار ذکا نے نوٹی فیکیشن شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ ’حکومت پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میری خدمات حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر مجھے بھرتی کر لیا ہے اور میں نے اس عہدے پر کام کرتے ہوئے تمام خدمات مفت فراہم کروں گا۔‘

یہ ٹویٹ منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی ٹوئٹس کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ٹوئٹر صارف اظہر مشوانی نے لکھا کہ ’نوٹیفیکیشن کے مطابق آپ کو فروری میں خیبر پختونخوا حکومت کے سائنس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آپ کو حکومت پاکستان نے ماہر کے طور پر بھرتی نہیں کیا۔‘
Lol. WTH
It says you were just made a part of a committee of KP Govt's Science & Technology Department in February.NOT HIRED as EXPERT
Not by Govt of PakistanAwam ko *** na banao. https://t.co/DQCL9XfNX0
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 17, 2021
ٹوئٹر صارف محمد قریشی نے شیئر کی جانے والی تصویر پر درج تاریخ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اس نوٹی فیکیشن پر 4 فروری کی تاریخ لکھی ہوئی ہے اور اس کمیٹی کے چیئرمین ضیا بنگش چند ماہ پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں تو کیا اس حساب سے یہ نوٹی فیکیشن اب بھی ٹھیک تصور کیا جائے گا؟

دوسری جانب صارفین وقار ذکا سے پرانے نوٹی فیکیشن کو دیر سے شیئر کرنے کی شکایت بھی کرتے رہے۔
ٹوئٹر صارف ذوالفقار نے نوٹی فیکیشن کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ چار فروری کا نوٹی فیکیشن آج کیوں پوسٹ کر رہا ہے؟

ٹوئٹر صارف عدیل شیخ نے لکھا کہ ’سر آگر آپ غور سے دیکھیں تو یہ نوٹی فیکیشن حکومت پاکستان نہیں بلکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور ایسی کوئی کمیٹی حکومت پاکستان کی جانب سے نہیں بنائی گئی۔











