Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ایک سال میں 215 ملین ریال کے چاکلیٹ برآمد کیے

سعودی عرب سے سب سے زیادہ چاکلیٹ امارات نے درآمد کیے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی ادارہ فروغ برآمدات نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2020 کے دوران 215 ملین ریال مالیت کے چاکلیٹ برآمد کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ادارہ فروغ برآمدات نے بیان میں اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’سعودی عرب سے سب سے زیادہ چاکلیٹ متحدہ عرب امارات نے درآمد کیے‘۔
’کویت دوسرے اور یمن تیسرے نمبر پر رہا۔ امارات نے 21 فیصد، کویت نے سولہ فیصد اور یمن نے دس فیصد چاکلیٹ درآمد کیے‘۔ 
ادارہ فروغ برآمدات کا کہنا ہے کہ ’دنیا میں سب سے زیادہ چاکلیٹ درآمد کرنے والا ملک امریکہ ہے۔ کل درآمدات کا  23 فیصد امریکہ جاتا ہے۔ جرمنی 13 فیصد کے حوالے سے دوسرے اور پولینڈ 8 فیصد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے‘۔ 
2020 کے دوران سعودی چاکلیٹ پر کسٹم ڈیوٹی امریکہ میں 0. فیصد، جرمنی 8 فیصد اور پولینڈ نے بھی 8 فیصد لگائی ہے۔ 
 بیان میں کہا گیا کہ پوری دنیا نے 2020 کے دوران 13 ارب ریال مالیت کے چاکلیٹ درآمد کیے۔

شیئر: