Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیش رقم لے جانے والے مسافروں کو انتباہ

’صحیح معلومات فراہم کرنا مسافر کی ذمہ داری ہے، غلط معلومات کی فراہمی منی لانڈرنگ کا شبہ پیدا کرتی ہے‘ (فوٹو: فری پکس)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے بیرون ملک کیش رقم لے جانے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’ہر وہ مسافر جو اپنے ساتھ 60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ رقم خواہ نقدی کی صورت میں ہو یا زیور اور سونے  کی شکل میں لے جا رہا ہو، اسے چاہئے کہ وہ کاؤنٹر پر پہلے اطلاع کر دے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ رقم سے زیادہ کیش لے جانا منی لانڈرنگ کے شبے میں آسکتا ہے  جس پر مواخذہ ہوسکتا ہے‘۔
’اس سلسلے میں کاؤنٹر پر صحیح معلومات فراہم کرنا بھی مسافر کی ذمہ داری ہے، غلط معلومات کی فراہمی بھی منی لانڈرنگ کا شبہ پیدا کرتی ہے‘۔
سعودی عرب  بین الاقوامی پروازوں کی بحالی اور شہریوں کو بیرون  ملک سفر کی اجازت ملنے کے بعد بڑی تعداد میں شہری متعدد شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں پبلک پراسیکیوشن نے کیش رقم لے جانے کی مقررہ حد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

شیئر: