Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سردرد سے ہارٹ بریک تک کا مرہم‘ چائے کے عالمی دن پر دلچسپ میمز

ہر سال چائے کا عالمی دن اکیس مئی کو منایا جاتا ہے (فوٹو: انسپلیش)
چائے کی چاہ رکھنے والے اگر اس بات سے بے خبر ہیں کہ آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو پھر ان کی ’چاہت‘ میں یقیناً کچھ کمی ہے۔
کوئی بھی خاطر داری تب تک پھیکی ہی رہتی ہے جب تک اس میں چائے کی چسکی شامل نہ ہو جائے، ڈھابہ ہو، بیٹھک، گھر، آفس، کوئی عام ریستوران یا پنج ستارہ ہوٹل ہر جگہ ہی اس کی فرمائش دیکھنے کو ملتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چائے کے عالمی کو اس بار سوشل میڈیا صارفین نے اپنی پسندیدہ پوسٹس میں شامل کیا۔ اس حوالے سے مختلف دلچسپ جملے اور تصاویر شیئر ہوتی رہیں۔
چائے کا عالمی دن ہر سال 21 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس کا مقصد چائے کی پیداوار، کھپت اور اس کے فوائد کو اجاگر کرنا ہے۔
پانی کے بعد سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروب کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور آج وہ سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ مشروب کے بارے میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔
کوئی اس کو رومانوی مشروب قرار دے رہا ہے تو کوئی دوستوں کو جوڑے رکھنے کی ڈوری، جب کہ کچھ تو مزید آگے بڑھتے ہوئے کہتے ہیں کہ چائے جو کچھ ہے، اصل میں اس سے بہت بڑھ کے ہے۔

کچھ کے نزدیک چائے وہ واحد چیز ہے جو سر درد سے لے کر دل کے ٹوٹنے کے درد تک کا مرہم ہے۔ تھکن دور کرنے کے ساتھ ساتھ یہ لمبے دنوں اور راتوں کا بھی ساتھی ہے۔

چائے کے عالمی دن کی مناسب سے ٹوئٹر صارفین نے مختلف تصاویر اور میمز شیئر کیں جن میں ہلکے پھلکے انداز میں چائے سے محبت دکھائی گئ ہے۔
کم بخت میمز نامی ہینڈل کی جانب سے اداکار نانا پاٹیکر اور اکشے کمار کی تصویر لگا کر چائے کے ساتھ محبت یوں دکھائی گئی۔
’فون کال پر
دوست: باہر آنا
میں: نہیں یار، مصروف ہوں
دوست: چائے کے لیے بھی وقت نہیں؟
میں ۔۔۔۔
نیچے لگی تصویر پر لکھا ہے ’اس کام کے لیے تو وقت ہی وقت ہے۔‘
نیلم ادھابہ نے لکھا ’نیند آ رہی ہے، تھکن ہے، سردی ہے، ذہنی دباؤ ہے؟ ایک مشروب، ایک حل‘

نیچے چائے کے چھوٹے گلاسوں کی تصویر لگائی گئی ہے۔
راجھستان رائلزکی جانب سے بھی چائے سے محبت ایک معنی خیز تصویر کے ساتھ دکھائی گئی۔
اسی طرح نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکار منوج باجپائی انتہائی غصے میں لگ رہے ہیں جبکہ سب ٹائٹل میں لکھا ہے ’چائے کہاں ہے‘
 
 

شیئر: