Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور امارات کی زاید -3 مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

مشترکہ جنگی تجربہ خطے کی سلامتی کیلئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
مصر اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ روز جمعہ سے زاید- 3 مشترکہ فوجی مشقوں کے تحت آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
مصرکی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے مابین فوجی مہارت کی منتقلی اور تبادلہ ہوگا اس کے علاوہ مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی جائیں گی۔

اماراتی اور مصری افواج علاقائی اورعالمی سطح پر قائدانہ پوزیشن پر ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کے باعث مصری فوج کی جانب سے حصہ لینے والے یونٹوں کے لئے تکنیکی اور جنگی صلاحیتوں کی حد بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان نےمزید بتایا ہے کہ تربیتی اہداف کا مقصد مصری فوجی یونٹوں کے نظریات کو یکجا کرنا اور مہارت کو اس انداز میں بہتر بنانا ہے جس سے قابلیت اور جنگی تیاری کے اعلیٰ معیارکے حصول میں مدد مل سکے۔ 
زاید 3 نامی مشقیں مصر کی مسلح افواج اور اتحادیوں کے مابین بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کا ایک حصہ ہیں۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

فوجی ترجمان نے کہا کہ مصری اور اماراتی مسلح افواج کے مابین مشترکہ کارروائی سے خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین یہ مشقیں فوجی مہارت کی وراثت نیز ایک ذہین اور مضبوط سیاسی خواہش پر مبنی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی اور مصری مسلح افواج علاقائی اورعالمی سطح پر قائدانہ پوزیشن پر فائزہیں۔
 دونوں ممالک کا مشترکہ جنگی تجربہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔
 

شیئر: