Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد مرغیوں کو قابل استعمال بنانے پر گودام سربمہر، عملہ گرفتار

گودام میں مرغیوں کو صفائی ستھرائی کے بعد نئے پیکٹ میں بند کیا جاتا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی کے اہلکاروں نے زائد المیعاد مرغیوں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پیکٹ پر ایکسپائری ڈیٹ میں تبدیلی کرنے والے گودام کو سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مذکورہ گودام میں شہر بھر سے زائد المیعاد اور ناقابل استعمال مرغیوں کے پیکٹ جمع کیے جاتے تھے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ گودام میں کام کرنے والا عملہ غیر قانونی تھا، ان کے پاس ہیلتھ کارڈ نہیں تھا اور نہ ہی گودام میں صحت کے اصولوں پر عمل کیا جاتا تھا۔
’گودام میں تعفن تھا، زائد المیعاد مرغیوں سے اٹھنے والی بدبو چھپانے کے لیے کارکن خوشبودار مواد کا کثرت سے استعمال کر رہے تھے۔‘
گودام میں کام کرنے والے کارکن مرغیوں کی صفائی ستھرائی کے بعد نئے پیکٹ میں بند کردیتے تھے اور اس پر نئی تاریخ کا سٹیکر چسپاں کر دیتے تھے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گودام میں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہاں سے ضبط ہونے والی مرغی تلف کردی گئی ہے جبکہ گودام کے مالک کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے۔‘

شیئر: