Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: مزید 17 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

 کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے پانچ شہروں میں کورونا سے متاثر ہونے والی 17 مساجد کو سینیٹائزکرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 112 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں ایک ہزار 419 مساجد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں عارضی طورپر بند کیا گیا تھا۔ 
 مساجد کی مکمل سینیٹائز نگ کرنے کے بعد انہیں دوبارہ کھول دیا گیا۔ سینیٹائزنگ کا مقصد مساجد میں آنے والوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ 
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جن مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ان میں 7 مساجد ریاض جبکہ چار شمالی حدود ، تین مدینہ منورہ ، دو مشرقی ریجن اور ایک مسجد جازان میں ہیں۔
 کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے ان کی مکمل سینیٹائزنگ کی گئی تھی۔ 

شیئر: