بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر 5 سو ریال جرمانہ ہوگا
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 13:04
’بچوں کو گاڑی کے اندر چھوڑ دینا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ 10سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بالغ کے بغیر گاڑی میں چھوڑ دینا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں وضاحت کی ہے کہ بچوں کی سلامتی والدین کی ذمہ داری ہے اور انہیں گاڑی کے اندر چھوڑ دینا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے۔
ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک کے قوانین اور ہدایات کی پابندی ضروری ہے۔
سفر کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات اختیار کئے جائیں۔
اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ ان سزاؤں کا مقصد سماجی شعور میں اضافہ کرنا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔