Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کے ملکوں کا سیاحت کے فروغ کے لیے محفوظ گزرگاہوں کا معاہدہ

کمیٹی کے رکن ممالک کے درمیان سفر کرنے سے مسافر صحت اور وبا کے حوالے سے اطمینان محسوس کریں گے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عالمی سیاحتی ادارے کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی کمیٹی نے سیاحت کے فروغ اور ہوائی سفر کی بحالی کے لیے محفوظ گزرگاہوں کا معاہدہ کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی میں سعودی عرب سمیت 13 ممالک ہیں جنہوں نے باہمی اتفاق سے محفوظ سفر کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ 
لائحہ عمل کا یہ فائدہ ہوگا کہ ایک طرف سیاحت کو فروغ ملے گا اور ہوائی سفر بحال ہوگا۔ 

 

کمیٹی کے رکن ملکوں نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور مشترکہ لائحہ عمل کے تحت مسافروں پر یکساں ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔ 
ہوائی سفر کے لیے مسافروں کو محفوظ گزرگاہ فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ایک ملک کے شہریوں کا دوسرے ملک میں سفر قرنطینہ اور آئیسولیشن کے بغیر ہوگا۔ 
اس کے لیے تمام ممالک یکساں صحت ضوابط کی پابندی کریں گے۔ 
ماہرین کا خیال ہے کہ محفوظ گزرگاہوں کی فراہمی اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے سے ہوائی سفر میں 25 فیصد تیزی آئے گی۔ 
کمیٹی کے رکن ممالک کے درمیان سفر کرنے سے مسافر صحت اور وبا کے حوالے سے اطمینان محسوس کریں گے۔ 
ان ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو قرنطینہ اور آئیسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
معاہدے میں جتنے ممالک شامل ہوتے جائیں گے اتنا ہی سفر کو فروغ ملتا رہے گا اور متعلقہ ملکوں میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ہوگی۔
واضح رہے کہ سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لیے کانفرنس ریاض میں منعقد ہوئی تھی جس میں 16 ممالک سے سیاحت کے شعبے سے منسلک حکام نے شرکت کی تھی۔

شیئر: