Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک شہری حکومت پر کرپشن کے الزامات کو سچ مانتے ہیں، سروے

بینالی یلدرم پر الزام ہے کہ انہوں نے وینزویلا سے ترکی منشیات سمگلنگ کا راستہ بنانے کی کوشش کی۔ فوٹو: اے پی
ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ ترک شہری مفرور مافیا باس سیدات پیکر کے حکومت پر لگائے گئے الزامات کو سچ مانتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان کے چیف ایڈوائزر اوکتے سارال کے سیدات پیکر پر اس الزام کے باوجود کہ انہیں 'ترکی کے دشمن استعمال کررہے ہیں عوام نے ان الزامات کی صداقت کو تسلیم کیا ہے۔
ان دھماکہ خیز الزامات کے حوالے سے اوکتے سارال کا کہنا ہے کہ ’ہماری حکومت وہی کرے گی جو ضروری ہے۔‘
کئی ہفتوں سے ترک حکومت کے دوست سے دشمن بن جانے والے سیدات پیکر حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی میں ہونے والی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لیے ویڈیوز منظرعام پر لاتے رہے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ اور ترکی کے سینیئر افسران کی شام میں النصرہ کے انتہا پسندوں کے ساتھ روابط کے بارے میں تھیں۔ 
لگاتار سامنے آنے والی ان آٹھ ویڈیوز میں سیدات پیکر نے 'ملک کے انتہائی خفیہ گہرے رازوں' پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان حکومتی افسران سے بدلہ لیں گے جنہوں نے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور ان کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز کیا۔  
ترکی کی ایک پولنگ فرم اوراسیا نے حالیہ سروے میں بتایا ہے کہ ’سروے میں شامل 75 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سیدات پیکر نے حکومت سے متعلق جو دعوے کیے ہیں وہ سچ ہیں۔‘  
یہ سروے 2480 افراد پر مشتمل ہے اور اسے مئی کے آخر میں کیا گیا تھا۔  
اس سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ حریف جماعتوں کے 95 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ جن سیاستدانوں پر الزامات لگائے گئے ہیں انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
جبکہ حکمران جماعت اور اس کے قومی حلیف کی حمایت کرنے والے ایک تہائی افراد کا بھی یہی ماننا ہے۔  

سیدات پیکر نے کچھ ویڈیوز منظرعام پر لا کر ترکی کی حکران جماعت کے خلاف سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

پیر کو ترکی کے اخبار جمہوریت میں بتایا گیا تھا کہ ترکی کے کسٹمز ڈیٹا کے مطابق ملک کے سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے موجودہ نائب رہنما بنالی یلدرم کا وہ دعویٰ غلط ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے ارکام نے دسمبر میں وینزویلا کوکووڈ-19 کی امداد پہنچائی تھی۔  
ان کے وینزویلا کے متعدد دوروں پر اس وقت سوالات اٹھائے گئے جب سیدات پیکر نے دعویٰ کیا کہ یہ دورے وینزویلا سے ترکی تک منشیات سمگلنگ کا نیا راستہ بنانے کے لیے گئے تھے۔  
گذشتہ سال یکم اکتوبر اور 31 دسمبر کے کسٹمز ڈیٹا کے مطابق جمہوریت اخبار نے ثابت کیا ہے کہ ترکی سے وینزویلا تک کوئی ماسک یا ٹیسٹ کٹ نہیں پہنچائی گئی ہے۔  
اس دوران صرف ونیریولا کے شہر کاراکاس تک 1500 ٹیسٹ کٹس پہنچائی گئی تھیں جو ان دو کمپنیوں کے درمیان کاروباری کانٹریکٹ کا آغاز تھا جن کا تعلق یلدرم سے نہیں ہے۔  
اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یا تو یلدرم نے وینزویلا تک ماسک اور ٹیسٹ کٹ نہیں پہنچائیں یا یہ غیر قانونی ذریعے سے کیا گیا۔ 

شیئر: