Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المراعی کا امارات کی مشروبات فیکڑی خریدنے پر اتفاق

کورونا کے دوران علاقائی فوڈ کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ کمپنی المراعی نے متحدہ عرب امارات کی بن غاطی بیوریجز مینوفیکچرنگ سے 215 ملین درہم کی لاگت سے مشروبات کی فیکٹری حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے بدھ کو سعودی سٹاک ایکسچینج  فائلنگ میں کہا کہ ’اس فیکٹری کے حصول سے المراعی کو خطے میں مشروبات کی مصنوعات کی حد کو بڑھا کر اپنے صارفین کی خدمت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔‘
اس معاہدے کو مکمل طور پر المراعی کے آپریٹنگ کیش فلو سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی لیکن یہ ریگولیٹری منظوری کے تابع ہے۔
کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے گروسری کی خریداری میں اضافے کے باعث علاقائی فوڈ کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ المراعی نے گذشتہ ماہ اپنے پولٹری کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے 6.6 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی تھی جس کا مقصد اس شعبے میں اس کے مارکیٹ شیئر کو دگنا کرنا تھا۔
سعودی فوڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ توسیع پولٹری فارموں میں بائیو سکیورٹی کو بڑھانے اور معاشی ترقی میں کمپنی کے تعاون کو تقسیم کرنے کے لیے مملکت کے مختلف جغرافیائی مقامات پر توجہ دے گی۔‘
یہ منصوبہ حالیہ ہفتوں میں اعلان کردہ نجی شعبے کے بڑے پھیلاؤ میں سے ایک ہے اور یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت کورونا کی عالمی وبا کے بعد غذائی تحفظ میں اضافے کے لیے پیش قدمی کرتی ہے۔
المراعی نے بتایا کہ پولٹری کی سٹریٹجک توسیع کے لیے اندرونی طور پر پیدا ہونے والے نقد بہاؤ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: